چینی صدر کی روسی ہم منصب کے ہمراہ چائنا،رشیا یوتھ آئس ہاکی فرینڈشپ میچ دیکھنے کیلئے ا سٹیڈیم آمد

کھلاڑیوں نے شی جن پنگ اور پیوٹن کو روس اور چین کی ٹیموں کی شرٹس دیں

ہفتہ 9 جون 2018 14:53

تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) چینی اور روسی صدور کی چائنا،رشیا یوتھ آئس ہاکی فرینڈشپ میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد ، کھلاڑیوں نے شی جن پنگ اور پیوٹن کو روس اور چین کی ٹیموں کی شرٹس دیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر مملکت شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے شہر تیانجن کے ایک انڈور سٹیڈیم میں چائنا -رشیا یوتھ آئس ہاکی فرینڈشپ میچ دیکھا ۔

(جاری ہے)

میچ شروع ہونے سے قبل دونوں صدور نے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کھینچوایا ۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ میچ کے ذریعے اپنی کھیل کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ باہمی دوستی کو بھی فروغ دیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں نے جناب شی جن پھنگ اور پیوٹن کو روس اور چین کی ٹیموں کی شرٹس بھی دیں ۔ چین اور روس کے کھلاڑیوں کے مابین یہ ایک شاندار میچ تھا۔ شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ یہ میچ حوصلہ افزا ہے اور یہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کی دوستی کا عکاس بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے ۔