Live Updates

سرگودھا، قومی اورصوبائی حلقوں این اے 90 اور پی پی 77 کیلئے پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہ کر سکی

ہفتہ 9 جون 2018 14:07

سرگودھا، قومی اورصوبائی حلقوں این اے 90 اور پی پی 77 کیلئے پی ٹی آئی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سرگودھا شہر کے قومی اورصوبائی دونوں حلقوں این اے 90 اور پی پی 77 کیلئے پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہ کر سکی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے چیئرمین عمران خان سرگودھا ریجن کے حلقہ این اے 95 سے خود امیدوار ہیں جو خود سرگودھا شہر کے قومی اور صوبائی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل سابق خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز اور پارٹی کے صوبائی راہنما ممتاز اختر کاہلوں اور صوبائی حلقہ پی پی 77 سے سابق ایم پی اے کے ساتھ ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل راہنما حاجی محمد اقبال اور پارٹی کارکن،راو راحت علی خان اور آصف علی بگا امیروار ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خاتون سابق ایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز اور مقامی راہنما حاجی محمد اقبال نے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین کے ساتھ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمیولیت کا اعلان سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 اور پی پی 77 سے حتمی امیروار کی یقین دہانی پر کیا تھا۔اسی لئے حتمی امیرواران کا اعلان کرنے والی کمیٹی نے سرگودھا شہر سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا فیصلہ پینڈنگ کر دیا اب توقع ہے کہ عمران خان مکمل مشاورت کے بعد سرگودھا کے ان حلقوں سے پارٹی امیدوران کا اعلان کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات