صومالیہ میں الشباب کا مارٹرگولوں سے حملہ، ایک امریکی فوجی ہلاک، سات زخمی

امریکی فوجیوں پر ہلکے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا،تین صومالی جوان بھی زخمی ہوئے،پینٹا گون

ہفتہ 9 جون 2018 12:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند عسکری گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور صومالی فوجی سمیت کم سے کم چار زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ الشباب کے جنگجوؤں نے یہ حملہ جوبالاند نامی علاقے میں کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک مقامی فوجی سمیت چار زخمی ہوگئے۔مقتول امریکی فوجی کا تعلق امریکی ایلیٹ فورس سے تھا۔ اس کی موت الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ہوئی۔وزارت دفاع کے عہدیدار کے مطابق حملے میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ہلکے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :