سوات یونیورسٹی ،بیچلر ڈگری کے امتحانات26 جون سے شروع ہوں گے

ہفتہ 9 جون 2018 12:48

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) یونیورسٹی آف سوات کی زیر نگرانی بی اے ، بی ایس سی اور بی کام ، بی بی اے کے سالانہ امتحانات26 جون 2018ء سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات پروفیسر محمد ریاض کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سا لانہ امتحانات 26 جون 2018ء سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

ضلع سوات،شانگلہ اور بونیر کے ریگو لرطلبہ وطالبات اپنے امتحانی رول نمبر سلپ اپنے متعلقہ اداروں سے وصول کریں گے۔

پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی رول نمبرسلپ ان کے سکونتی پتوں پر بھیجے جا چکے ہیں۔ ا ن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے قریبی ڈاک خانہ سے رابط کریں۔ جن امیدواروں کے ذمہ بقایاجات ہیں۔ ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ امتحانات بنگلہ نمبر 798 گلی نمبر 33 سیکٹرA کانجو ٹاؤن شپ سوات سے رجوع کریں۔ امیدواروں کی سہولت کے لئے شعبہ امتحانات ہفتہ کو بھی کھلا رہا۔

متعلقہ عنوان :