نایا ب بیماری کی وجہ سے 18 سالہ طالب علم 80سال کا بوڑھا نظر آنے لگا
امین اکبر جمعہ 8 جون 2018 23:44
شاؤ سوئی کو پہلی بار دیکھنے کے بعد قسم اٹھائی جا سکتی ہے کہ ہ وہ کم از کم 80 سال کے ہیں۔ لیکن درحقیقت وہ صرف 18 سال کے ہیں اور ہائی سکول میں پڑھتے ہیں۔انہیں ایک بہت نایا ب بیماری لاحق ہے، جس سے ان کے چہرے کے مسل اور جلد 80سالہ بوڑھے شخص کے جیسے ہو گئے ہیں۔
شاؤ سوئی ، ہربن (چین) کے ایک ٹاپ ہائی اسکول میں سینئر طالب علم ہیں۔ لیکن جب آپ انہیں دیکھیں گے تو وہ کسی طالبعلم کے بجائے پنشن لینے والے طویل العمر بزرگ معلوم ہونگے۔
گزشتہ ماہ کے اختتام پر چین میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سوئی نے بتایا کہ اس بیماری کی ابتدائی علامات کا نوٹس انہوں نے مڈل اسکول میں تعلیم کے دوران لیا تھا۔
(جاری ہے)
اس وقت اُن کا چہرہ مرجھانا شروع ہو ا تھا۔ جلد ہی وہ اپنے ہم جماعتوں سے بڑی عمر کے نظر آنےلگے۔
ڈاکٹروں کو ابھی تک سوئی کی بیماری کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوا۔ انہوں نے اس بیماری کو قبول کر لیا ہے۔اس معاملے میں صرف ایک خوش نصیبی نے شاؤ سوئی کا ساتھ دیا کہ مکمل طور پر ظاہری حالت بدلنے کے باوجود اس پراسرار بیماری نے ان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالا۔ اس سلسلے میں ان کے دوستوں اور گھروالوں کا رویہ بھی اہم ہے جن کی وجہ سے انہیں یہ حقیقت قبول کرنی پڑی کہ زندگی صرف نوجوان نظر آنے پر ہی ختم نہیں ہوجاتی۔ مختلف شعبوں میں ان کی مہارت کی بناء پر ان کے ساتھی انہیں "سپر مین" کہہ کر بلاتے ہیں۔18 سال کی عمر کا یہ جوان بوڑھا اپنے ہائی اسکول کا بہترین طالبعلم ہے۔ اساتذہ بھی ان کی قابلیت کے معترف ہیں کہ مشکلات کے باوجود وہ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے نیز مستقبل میں وہ چین کی ٹاپ یونیورسٹی میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات لوگ ان کی ظاہری حالت پر ان کا مذاق بھی اڑاتے ہیں جس سے کبھی کبھار وہ دکھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن وہ جانتے ہیں کہ ان حالات پر قابو پانے کا واحد حل یہی ہے کہ مثبت رہا جائے۔ یہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.