الیکشن 2018، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی، سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب کریں گے

جمعہ 8 جون 2018 23:31

الیکشن 2018، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) الیکشن 2018کے سلسلہ میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب کریں گے۔ سکیورٹی کمیٹی میں ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی و آپریشن،ایس پی ٹریفک،ڈی ایس پی سپیشل برانچ،آپریشن اور سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں۔

سکیورٹی کمیٹی جلسوں،کارنر میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

دوران جلسہ،کارنر میٹنگ یا عوامی اجتماع کی فول پروف سکیورٹی کی ذمہ داری سکیورٹی کمیٹی کی ہو گی۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسہ یا عوامی اجتماع کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی قرار ہوگا۔ سکیورٹی کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کیا جلسہ یا عوامی اجتماع کے لئے انتظامیہ کی ایس او پی فالو کی گئی یا نہیں۔ سکیورٹی کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے جلسوں اور عوامی اجتماع سے قبل میٹنگز کرے گی۔ تمام پارٹیوں کے جلسے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ کی منظوری سے کارنر میٹنگ اور عوامی اجتماع کے لئے کسی جگہ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔