Live Updates

عدالت کے تحریری فیصلے کے بعد پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کرونگا، پرویز مشرف

اگر پاکستان واپس آیا تو چیف جسٹس کا شکریہ ادا کروں گا ،نوازشریف نے پاکستان کو تباہی کی قبر میں اتار دیا ہے ،ریحام کی کتاب ن لیگی منصوبہ ہے، مقصد عمران کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے ،نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، نوازشریف اپنے خلاف خود سازش کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے مجھے ملک سے جانیکی اجازت دی تھی، ن لیگ کی حکومت نے مجھے ملک سے جانے دیا، وزارت داخلہ نے میرانام ای سی ایل سے نکالا، راحیل شریف سے میری کبھی ایسی بات نہیں ہوئی کالاباغ ڈیم پاکستان کے لئے اہم ترین ، اسے سیاسی بنادیا گیا،اسددرانی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے ،آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 8 جون 2018 23:20

عدالت کے تحریری فیصلے کے بعد پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کرونگا، پرویز مشرف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد وہ پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کریں گے ، اگر پاکستان واپس آیا تو چیف جسٹس کا شکریہ ادا کروں گا ،نوازشریف نے پاکستان کو تباہی کی قبر میں اتار دیا ہے ،ریحام کی کتاب ن لیگی منصوبہ ہے، مقصد عمران کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے ،نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، نوازشریف اپنے خلاف خود سازش کر رہے ہیں،افتخارچوہدری پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہا تھا، ایمرجنسی کامقصد چوہدری کو نکالنا تھا،تمام لوگوں سے مشاورت کرکے ایمرجنسی لگائی تھی، سپریم کورٹ نے مجھے ملک سے جانیکی اجازت دی تھی، ن لیگ کی حکومت نے مجھے ملک سے جانے دیا، وزارت داخلہ نے میرانام ای سی ایل سے نکالا، راحیل شریف سے میری کبھی ایسی بات نہیں ہوئی ، کالاباغ ڈیم پاکستان کے لئے اہم ترین ڈیم ہے، اس کو سیاسی ایشو بنادیا گیا، کالا باغ ڈیم اب تک نہ بننے کی وجہ شدید سیاسی مخالفت ہے،اسددرانی کو کارگل جنگ پربیان دینے کا کوئی حق نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کااب بھی سرکاری مشینری پراثرورسوخ ہے ۔پرویزمشرف نے کہا کہ میں تین سے چار حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا، جس حلقیمیں پارٹی مضبوط ہے وہاں سے الیکشن لڑیں گے، فی الحال چترال اورکراچی سیالیکشن لڑنے کا ارادہ ہے ۔اسددرانی کو کارگل جنگ پربیان دینے کا کوئی حق نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے، پاک فوج اسددرانی کیخلاف ایکشن لے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنے فائدے کے لئے حکمران قانون بناتے ہیں، نااہل اورکرپٹ شخص کو پکڑنا چاہیے، کرپٹ لوگوں کوبچانے کے لئے کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کی گئی، نوازشریف پرسب سے زیادہ کرپشن کے مقدمات ہیں ۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، نوازشریف اپنے خلاف خود سازش کر رہے ہیں، نوازشریف کے مقدمات کا مجھ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، میں نے پاکستان کی دولت نہیں لوٹی، نوازشریف نے قوم کی دولت لوٹی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کیس میں میرانام بھی نہیں تھا، لال مسجد آپریشن کا فیصلہ میرا نہیں، اس وقت کی حکومت کا تھا، تمام لوگوں سے مشاورت کرکے ایمرجنسی لگائی تھی، افتخارچوہدری پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہا تھا، ایمرجنسی کامقصد افتخارچوہدری کو نکالنا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے ملک سے جانیکی اجازت دی تھی، ن لیگ کی حکومت نے مجھے ملک سے جانے دیا، وزارت داخلہ نے میرانام ای سی ایل سے نکالا، راحیل شریف سے میری کبھی ایسی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کے لئے اہم ترین ڈیم ہے، کالاباغ ڈیم کو سیاسی بنادیا گیا، کالا باغ ڈیم اب تک نہ بننے کی وجہ شدید سیاسی مخالفت ہے۔کرپٹ لوگوں کوبچانے کے لئے کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کی گئی، نوازشریف پرسب سے زیادہ کرپشن کے مقدمات ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ کھڑے ہونے والے آج نوازشریف کے ساتھ ہیں، مشاہد حسین کے کردارسے مایوسی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسددرانی کو کارگل جنگ پربیان دینے کا کوئی حق نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے، پاک فوج اسد درانی کیخلاف ایکشن لیرہی ہے، اسد درانی نے قومی رازبتائے تو ان کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے ۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق انھوں نے کہا کہ نجی زندگی پرکتاب لکھنا درست نہیں، ریحام خان کی کتاب میں انتہائی نامناسب باتیں کی گئیں.عمران خان کے خلاف ریحام کی کتاب ن لیگ کا منصوبہ لگتی ہے ،مقصد عمران خان کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کے لئے حسن عسکری ایک اچھا انتخاب ہیں، میری نئی آنے والی کتاب کاٹائٹل ان دی فائرہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2008 کے انتخابات فکسڈ نہیں تھے، نیب شریف خاندان کیخلاف کام کررہا ہے، تو انہیں برا لگ رہا ہے، اصغرخان کیس کا فیصلہ سامنے آنا چاہیے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ اگر پاکستان واپس آیا تو چیف جسٹس کا شکریہ ادا کروں گا ،نوازشریف نے پاکستان کو تباہی کی قبر میں اتار دیا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو ایک سال پہلے کیسے معلوم تھا کہ کتاب آئے گی ، نوازاور مریم مجھ سے اپنا موازنہ کرتے ہیں ،یہ لوگ پاکستان کا پیسہ چوری کر کے لے گئے ان کو جیل میں ہونا چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات