خضدار کی تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جمعہ 8 جون 2018 23:16

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح خضدار کے تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،جمعہ کے دن نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو نے پی بی 39 خضدار نال اور پی بی 40 وڈھ کیلئے کاغذات نامزدگی رٹرننگ آفسر کے پاس جمع کر ادی جبکہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی نے پی بی 39 خضدار سے ،مولانا عبید اللہ پی بی 40 وڈھ سے اور غلام قادر چھٹہ پی بی 38 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادی جبکہ جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے میر نعمت اللہ بزنجو نے حلقہ پی بی 40 وڈھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادی سابق سیکرٹری بلوچستان اسمبلی میر محمد خان مینگل بی این پی مینگل کی ٹکٹ پر حلقہ پی بی 38 زہری مولہ سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادی۔