Live Updates

حامد سعید کاظمی نے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کردیا

سابق وزیر حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 8 جون 2018 21:29

حامد سعید کاظمی نے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :حامد سعید کاظمی نے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کردیا سابق وزیر حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک کے طول و عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں ابھی انتخابی امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ،اس حوالے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز جاری ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے ہاں بھی ٹکٹوں کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔

پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج ملتان میں حامید سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔ آصف زردری، حامد سعید كاظمی كو تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی كے مقابلے میں الیكشن لڑاناچاہتے ہیں، تاہم سابق وزیر نے نے این اے 156 سے الیكشن لڑنےسے انكار كردیا۔اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم حامد سعید کاظمی کے فیصلے پر انکے شکر گزار ہیں ۔

ان کے اس فیصلے سے ہماری نظر میں انکی عزت بڑھی ہے اور وہ ہمارے مزید قریب ہو چکے ہیں ۔یاد رہے کہ حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر تھے انہیں حج سکینڈل کا بھی سامنا کرنا پڑا ،ان پر ایک عرصہ کیس چلتا رہا ۔تاہم ان کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ خارج کر دیا گیا اور حامد سعید کاظمی باعزت بری ہو گئے۔اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پارٹی نے مشکل وقت میں انکو اکیلا چھوڑ دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات