Live Updates

سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے

صاحبزادے اورجمالی خاندان کے چند دیگر افراد نے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کاعندیہ دے دیا

جمعہ 8 جون 2018 21:37

سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے تاہم ان کے صاحبزادے اورجمالی خاندان کے چند دیگر افراد نے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کاعندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا ، سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہیں تو وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

دوسری جانب میر ظفر اللہ جمالی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ، 2013 میں وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لی تھیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات