گوجرانوالہ، دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانیدار جان بحق، بیوی شدید زخمی

جمعہ 8 جون 2018 20:16

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) تھانہ ایمن آباد کے علاقہ موضع بکھر والی کے قریب دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانیدار محمد اسلم جان بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانیدار محمد اسلم جو کہ پولیس لائن گھر میں تعینات تھا کہ بلو والی سے باہر دو نامعلوم ڈاکو ؤں نے موٹر سائیکل کو روک کر میاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کی محمد اسلم نے مزاحمت کر دی جس پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دن دیہاڑے تھانیدار کو محمد اسلم کو قتل کردیا فائرنگ سے بیوی شدید زخمی ہو گئی جسے ڈویژنل ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول تھانیدار محمد اسلم موٹر وے پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔