Live Updates

اٹک،پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے اور پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی،ملک امین اسلم

میٹرومیں عوام کے اربوں روپے ا جھونک دئیے گئے ہیں ، ڈیم جو پاکستان کی ضرورت ہے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،بھاشاڈیم کی زمین کے پیسے ابھی تک ادا نہیں کئے گئے ، انڈیا کو کھلی چھٹی دی گئی،تحریک انصاف کے امیدوا ر حلقہ این اے 55

جمعہ 8 جون 2018 19:54

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوا ر حلقہ این اے 55ملک امین اسلم نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آج کاغذات جمع کرائے ہیں ، پاکستان ایک بھنور میں گھرا ہوا ہے، 20سال کی جو مس گورنمنٹ ہے جس عوام کو پھنسایا ہوا ہے اس ملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں ، بجلی کا بحران ایسا ہے کہ 20سی22 گھنٹے بجلی نہیں آتی پانی کا بحران بڑھتا جا رہا یہ جس سے ہمارے ملک کی سا لمیت کو خطرہ ہے ، میٹرومیں عوام کے اربوں روپے ا جھونک دئیے گئے ہیں ، ڈیم جو پاکستان کی ضرورت ہے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،بھاشاڈیم کی زمین کے پیسے ابھی تک ادا نہیں کئے گئے ، انڈیا کو کھلی چھٹی دی گئی کہ وہ ہمارے پانیوں پر دیم بناتا گیا ہے 300ڈیم انڈیا اب تک بنا کر پاکستان کے پانی پر آبی دہشت گردی کر رہا ہے ، پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے اور پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی، ملک میں وافر مقدارمیں درخت لگائیں گے تاکہ گرمی کا زور ٹوٹے اور ڈیم بھی بنانے ہیں تاکہ پانی کی قلت دور ہو ، یہ الیکشن پی ٹی آئی کا الیکشن ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ د و ماہ بعد عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے ، کالاباغ ڈیم بننا چاہئے میں 2002کی اسمبلی میں قرارداد لے کرآیا تھا ، اٹک ضلع کالا باغ ڈیم سے متاثر ہو گا مگر یہاں کے لوگ قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، بھاشادیم اور اکھوڑی ڈیم بننے سے بھی پانی کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں، تربیلا ڈیم کے پانی سے تین گنا پانی ہم سمندر میں پھینک دیتے ہیں، ملین ٹری سونامی درخت عمران خان خواب تھا کامیاب ہو کر دس ارب درخت لگائیں گے ، پاکستان تحریک انصاف میں ایک نظرئے کے تحت آئے تھے اور جب ٹکٹ کا مرحلہ آیا تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے اس کے مطابق فیصلہ کریں گے ، جو لوگ پی ٹی آئی میں نظرئیے کو چھوڑ کر ٹکٹ کے حصول یا خاندانی اجارہ دارہ اور قبضہ جمانے کے لئے آئے تھے ان کو ٹکٹ کے حصول میں مایوسی ہوگی، میجر طاہر صادق سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اگر میجر طاہر صادق پی ٹی آئی میں رہے تو ہر امیدوا ر کو سپورٹ کریں گے اگر منافقت کی سیاست کو فروغ نہیں دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات