حسن عسکری رضوی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جمعہ 8 جون 2018 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) حسن عسکری رضوی نے جمعہ کوگورنر ہاؤس لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے نگران وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات بھی کی۔