ْٹی سی ایس کی جانب سے این ای ڈی کے طالب علموںکی بنائی ہوئی ریس کار کو کینیڈا بھیجنے میں معاونت

جمعہ 8 جون 2018 17:56

ْٹی سی ایس کی جانب سے این ای ڈی کے طالب علموںکی بنائی ہوئی ریس کار کو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان کی سب سے بڑی کورئیر اور لاجسٹکس کمپنی ٹی سی ایس نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرنگ طالب علموں کے لئے لاجسٹک امداد فراہم کی۔گروپ نے اپنی خصوصی ڈیزائن کردہ ریسنگ کار کو کالج کے لئے آٹو موٹیو ڈیزائن کے مقابلے فارمولہ 1 میں پیش کیا۔یہ مقابلہ اس ہفتے کینیڈا میں منعقد کیا گیا۔

فارمولہ نارتھ نے پیشہ ور انجینئرنگ پر مشتمل جدت طرازی اور علمی اشتراک کے فروغ دینے کے لئے ایک مسابقتی پلیٹ فارم پر بین الاقوامی طلباء کو ایک دوسرے کے ساتھ ملایا، اورNED ریسرز کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کردہ پروٹوٹائپ ریسنگ کار، نے اس میں مقابلہ کیا۔جیوری نے NED ریسرز کی جانب سے پیش کردہ کار کو بطور پراڈکشن آئٹم اس کی ممکنہ کارکردگی کے پیش نظر مقابلے سے پہلے ہی نمبر 1 رینک دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایس سی، اوراس کے بین الاقوامی شراکت دار UPS نے ، NED ریسرز کو مطلوبہ لاجسٹکس امداد فراہم کی تاکہ کراچی اور کینیڈا کے درمیان مذکورہ جدید گاڑی کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا جاسکے، اور اب اس کار کی واپسی بغیر کسی لاگت کے پاکستان ہوگئی ہے۔ٹی ایس سی کے چیئرمین، خالد عوان نے کہا :’’ان انتہائی باصلاحیت نوجوان طلباء کے ساتھ اس لمحہ سفر کا آغاز کرنا ٹی سی ایس کے لئے فخر کی بات ہے کہ انہوں نے ہماری عملی صلاحیتوں پر اعتمادکیا۔

‘‘بین الاقوامی سطح پردنیا بھر سے طالبعلموں کی 30سے زائد ٹیموں نے شرکت کی، اور ان کی جانب سے پیش کردہ ماڈل کاروں کوٹریک پر ٹیسٹ کیا گیا ۔آٹوموٹیو کے ممتاز ماہرین کی ایک جیوری کار کی کارکردگی، اس کی لاگت کے مؤثر ہونے ،بھروسہ مندی اور مینٹیننس کی بنیاد پر فاتح ٹیم کا تعین کرے گی۔ NED ریسرز نے ماضی میں ا ٹلی میں فارمولہ SAE میں پاکستان کی نمائندگی پہلی مرتبہ 2016 ء میں، این ای ڈی فارمولہ ریسنگ کے بینر کے تحت کی۔