کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

جمعہ 8 جون 2018 17:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث جمعہ کو موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(ہفتہ ) بھی مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کوکم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری اور ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈکیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :