ایچ ای سی اور ہوآوے ٹیکنالوجیز کا 13 جامعات میں قائم ’’ہوآوے ا ٓتھرائزڈ انفارمیشن اینڈ نیٹ ورک اکیڈمیز‘‘ کی کاکردگی پرکھنے کے لیے جائزہ اجلاس

جمعہ 8 جون 2018 17:43

ایچ ای سی اور ہوآوے ٹیکنالوجیز کا 13 جامعات میں قائم ’’ہوآوے ا ٓتھرائزڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) اور ہوآوے ٹیکنالوجیز نے 13پاکستانی جامعات میں2017میں قائم کردہ ہوآوے ا ٓتھرائزڈ انفارمیشن اینڈ نیٹ ورک اکیڈمیز (ہائیناز) کی کاکردگی پرکھنے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا ۔ اس میٹنگ کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ارشد علی نے کی جبکہ ہائینا ز کے نمائندگان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ۔

ڈاکٹر ارشد علی نے ہائیناز کوان کی بہتر کارکردگی پر سراہا تاہم جن ہائیناز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی ان کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے ہائیناز پر زور دیا کہ آئندہ مہینوں میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

وائس پریذیڈنٹ انٹرپرائز سروس ، ہوآوے پاکستان ، وانگ زوئی سونگ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پاکستانی نوجوانوں کو ٹریننگ دلوانے کی کوششوں کو سراہا۔

میٹنگ کے آغاز میںمنیجر ٹریننگ اینڈ سرٹیفکیشن، ہوآوے پاکستان، فاطمہ سمیع اللہ نے 13پاکستانی جامعات میں ہائیناز کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی۔ یاد رہے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہوآوے ٹیکنالوجیز نے گزشتہ سال مشترکہ طور پر 37جامعات کے پروپوزلز کی جانچ پڑتال کے بعد 13جامعات میں ہائیناز کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ ؑاجلاس میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز، کراکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، این ای ڈی یوای ٹی کراچی، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد، مہران یوای ٹی جامشورو، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر، یونیورسٹی آف ہری پور، اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے نمائندگان نے اپنی ہائیناز کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تین پرائیوٹ سیکٹر جامعات میں بھی ہیناز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔