کالا باغ ڈیم کی تکمیل ؛ بچوں نے معروف صحافی مبشر لقمان کو خط لکھ دئیے

ہم کالا باغ ڈیم کے لیے ایک ایک ہزار روپیہ دینے کو تیار ہیں،بچوں کا خط میں اظہار خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 16:51

کالا باغ ڈیم کی تکمیل ؛ بچوں نے معروف صحافی مبشر لقمان کو خط لکھ دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) معروف صحافی مبشر لقمان کا دوران پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے سکول کے کچھ بچوں نے خط لکھے ہیں کہ ہم اپنی جیب خرچی سے کالا باغ  ڈیم کے لیے ایک ایک ہزار روپیہ دینے کو تیار ہیں۔اور بچے جس کام کے پیچھے پڑ جائیں تو وہ کام پھر کر کے رہتے ہیں۔جیسے شوکت خانم کینسر اسپتال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اسکول کے بچوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مجھے پیسے بھجوانے لگ گئے ہیں لیکن میری چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے درخواست ہے کہ وہ ایک اکاؤنٹ کھلوائی جس میں کالا باغ ڈیم کے لیے لوگ اور خاص طور پر سکول کے بچے ایک ایک ہزار روپیہ بھجوا سکیں۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہر بندہ اس ملک میں کالا باغ ڈیم کے لیے پیسے دینا چاہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ملک کی 22 کروڑ عوام ہے اور اگر سب ایک ایک ہزار روپیہ دے تو پھر ہمیں کسی آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک کی ضرورت نہیں ہو گی۔

پاکستان میں کسی بھی قسم کا ڈیم بنانے کے لیے پاکستان کی عوام پیش پیش ہے۔اسکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم کے لیے خود بھی پیسے اکھٹے کریں گے اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی جمع کریں گے۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ایک مہم جاری ہے اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر صورت میں کالا باغ ڈیم بننا چاہئیے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی زندگی کیلئے لازم ہے اسکے مخالفین ملک وقوم کے دشمن ہیں۔اور اس میں کوئی شک نہیں ملک میںپانی او ر بجلی کے بحران کا مسئلہ حل کر نے کیلئے ملک میں آج نہیں تو کل ضرور کالا باغ ڈیم بناناہوگااسکے سوا ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ۔