Live Updates

ریحام خان کو کون سی بیماری لاحق ہے؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

ریحام خان میں مشہور نفسیاتی بیماری بائی پولر کی تمام علامتیں موجود ہیں،یہ جب اچھی ہوتی ہیں تو یہ دنیا کو حیران کر دیتی ہیں۔اور جب یہ پلٹا کھاتی ہے تو دوسرے کو کچا کھا جاتی ہے،معروف کالم نگار جاوید چوہدری کا کالم میں اظہار خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 16:16

ریحام خان کو کون سی بیماری لاحق ہے؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08جون 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اشاعت سے قبل ہی متنازعہ بن گئی ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کئی اہم شخصیات سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں جس کی وجہ سے ریحام خان کو اب تک قانونی نوٹس بھی مل چکے ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار جاوید چوہدری کا اپنے ایک کالم ’ ریحام خان کی کتاب‘ میں کہنا ہے کہ ریحام خان میں مشہور نفسیاتی بیماری بائی پولر کی تمام علامتیں موجود ہیں۔

یہ جب اچھی ہوتی ہیں تو یہ دنیا کو حیران کر دیتی ہیں۔اور جب یہ پلٹا کھاتی ہے تو دوسرے کو کچا کھا جاتی ہے۔ریحام خان عمران خان سے شادی تک ایسی شاندار خاتون ثابت ہوئیں۔جس کے لیے عمران خان جیسے بزرگ کنوارے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ریحام خان شادی کے بعد دوسرے قطب تک پہنچ گئیں۔اور پھر ریحام خان نا قابل برداشت ہو گئیں۔ریحام خان کی عمران خان سے شادی کا اعلان 6 جنوری 2015 کو ہوا۔

لیکن ریحام خان کا یہ دعوی ہے کہ ان کی عمران خان سے شادی اکتوبر 2014 کے آخر میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر سنگین اور جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ریحام خان کی کتاب سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے ۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کا بھی تذکرہ کیا ہے اور اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی کی وجہ بھی بیان کی ہے۔

ریحام خان کے پاس موجود عمران خان کے بلیک بیری سے متعلق حال ہی میں انکشاف ہوا کہ ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری لندن میں اپنی کسی دوست کے پاس یا پھر کسی انشورنس کمپنی کے پاس رکھوایا ہوا ہے۔ ریحام خان کے پاس عمران خان کے بلیک بیری کی موجودگی پی ٹی آئی کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے اوریہی کہا جا رہا ہے کہ اگر ریحام خاننے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کر دئے تو عین ممکن ہے کہ عمران خان کو ذاتی اور سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018ء کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اُمیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات