فیس بُک پر مردانہ طاقت کیلئے اشتہار ،بے نامی وڈیوز کو بند کروانے کیلئے پی ٹی اے ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط

ان ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہورہے ہیں ،ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ‘ینگ ڈاکٹرز عہدیداران کا موقف

جمعہ 8 جون 2018 15:18

فیس بُک پر مردانہ طاقت کیلئے اشتہار ،بے نامی وڈیوز کو بند کروانے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ینگ ڈاکٹرزنے فیس بُک پر چلنے والے مردانہ طاقت کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کے اشتہار اور بے نامی وڈیوز کو بند کروانے کے لئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کے مرکزی رہنمائوں ڈاکٹر سلمان کاظمی ،ڈاکٹر عمران شاہ ،ڈاکٹر یونس منیر و دیگر نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز فیس بک پر بے نامی وڈیوز کے ذریعے جنسی بیماریوں /مردانہ طاقت میں اضافہ کا علاج کر رہے ہیں اور چند فیس بُک پیج اس کام کے لئے استعمال ہورہے ہیں ۔

ان ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہورہے ہیں ۔ اسی لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے یہ گزارش کی گئی ہے کہ ان فیس بک پیجز کے آئی پی ایڈریس کو ڈھونڈکر ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے جو کہ اس طرح کی وڈیوز اور اشتہار چلا رہے ہیں ۔