عالمی رہنما خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں‘

لڑکیوں کی بارہ سالہ تعلیم پر خرچ کرکے ہم اپنی معیشت کی نمو میں اضافہ، تنازعات میں کمی، عوامی صحت میں ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں جی سیون ممالک کے سربراہان کیلئے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا اہم پیغام

جمعہ 8 جون 2018 15:18

عالمی رہنما خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں‘
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی رہنماؤں کو خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رہنما خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں‘لڑکیوں کی بارہ سالہ تعلیم پر خرچ کرکے ہم اپنی معیشت کی نمو میں اضافہ، تنازعات میں کمی، عوامی صحت میں ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔

کینیڈا میں جی سیون ممالک کے 44ویں اجلاس سے پہلے ملالہ نے سوشل میڈیا پر خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام دیا۔وہ کہتی ہیں کہ لڑکیوں کی بارہ سالہ تعلیم پر خرچ کرکے ہم اپنی معیشت کی نمو میں اضافہ، تنازعات میں کمی، عوامی صحت میں ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی رہنماؤں سے ملالہ فنڈ کی بانی کا مزید کہنا ہے کہ ا?پ اپنی بحث کے دوران یہ ضرور یاد رکھیے کہ یہ موقع نہ صرف ا?پ اور ا?پ کے ممالک کے لیے اہم ہے بلکہ دنیا میں بسنے والے سات اعشاریہ چھ بلین لوگوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا اسکول نہ جا سکنے والی یہ ایک سو تیس ملین لڑکیاں وہ اہم مواقع ہیں جن سے ہم اپنے مستقبل کو محروم کررہے ہیں۔اپنی بات ختم کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ جی سیون ممالک کے تمام سربراہ جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ممالک لڑکیوں کی بارہ سالہ تعلیم میں انویسٹ کریں گے۔