پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا، خورشید شاہ

کا لا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے،معزز عدالت معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دیں اس پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے، رہنما پیپلز پارٹی کا پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم پر ردعمل

جمعہ 8 جون 2018 14:28

پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا، خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا،کا لا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے،معزز عدالت کو بھی چاہیئے کہ وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دیں۔ اس معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا۔ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کیں ہوئی ہیں۔کا لا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے ۔ اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیئے۔ خورشید شاہ نے کہا معزز عدالت کو بھی چاہیئے کہ وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دیں۔ اس معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔