صومالیہ کے سیاسی اتحاد کو شدید خطرات لاحق ہیں، سلامتی کونسل کا انتباہ

صومالیہ میں الشباب کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں تسلسل پر بھی گہری تشویش ہے،عالمی ادارے کا بیان

جمعہ 8 جون 2018 13:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ افراتفری کے شکار ملک صومالیہ کی سیاسی وحدت کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل نے افریقی ملک صومالیہ میں جہادی تنظیم الشباب کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں تسلسل پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ الشباب نامی جہادی تنظیم دہشت گردانہ کارروائیوں کے اپنے سلسلے کو دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت موغادیشو تک لے آئی ہے۔ اس کے کئی حملوں میں سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ صومالیہ سن 1991 سے ڈکٹیٹر سید بارے کے زوال کے بعد سے انتشار اور عدم سلامتی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :