پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر رفیق رجوانہ نے حلف لیا ‘ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف شریک نہیں ہوئے

جمعہ 8 جون 2018 12:37

پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اعتراض کیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف شریک نہیں ہوئے۔