اے این پی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی7 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

جمعہ 8 جون 2018 11:34

اے این پی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی7 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبہ بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ قومی اسمبلی کے لئے 7 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبہ بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے لئے سات امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی تھی جو اے این پی کے ٹکٹ پر 2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ان میں این اے 257 قلعہ سیف اللہ سے امان اللہ کاکڑ ، این اے 258 قلعہ سیف اللہ ٹو سے عبدالرزاق ، این اے 259 سبی سے اللہ داد ، این اے 262 پیشین سے نظام الدین کاکڑ ، این اے 263 قلعہ عبداللہ تھری سے اصغر خان اچکزئی ، این اے 264 کوئٹہ سے ارباب غلام ایڈوکیٹ اور این اے 265 کوئٹہ ٹو سے نوابزادہ عمر فاروق کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔