روسی فیشن بلاگر اپنی ”بھاری“ بھنوؤں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 جون 2018 23:52

روسی فیشن بلاگر اپنی ”بھاری“ بھنوؤں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئیں

انزلیکا نامی ایک روسی بلاگر  سوشل میڈیا پر اپنی بھاری بھنوؤں کی تصاویر  شیئر کرنےکےبعد کافی مشہور ہو گئی ہیں ۔ ان  تصاویر میں اُن کی بھنوؤں نے اُن کے تقریبا   مکمل ماتھے کو ڈھانپا ہوا ہے ۔
انزلیکا آج سے 7 سال پہلے  روس کی سخا جمہوریہ میں واقع شہر یاقوتسک میں ایک بس میں سفر کر رہی تھیں۔ بس میں سفر کرتی ایک دوسری خاتون ان کی غیر معمولی بڑی بھنوؤں کی وجہ سے ان پر سے اپنی نظریں نہ ہٹا سکیں۔

دوسری خاتون نے انزلیکا کی تصویر لی  اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی،  جو فوراً وائرل ہوگئی۔ انزلیکا کا کہنا ہے کہ شروع میں  تو تصویر وائرل ہونے سے انہیں کافی شرمندگی ہوئی۔ جلد ہی  عالمی فیشن ڈیزائنر نے اُن کے سٹائل کو کاپی کرنا اور دوسروں کو بھی سکھانا  شروع کر دیا۔

(جاری ہے)


انزلیکا نے جب دیکھا  کہ ان کی بڑی بھنویں کافی مشہور ہو رہی ہیں تو انہوں نے بھنوؤں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے  بھنوؤں سے اپنا سارا ماتھا چھپا لیا۔لوگوں کو یہ تصاویر بھی پسند آئیں اور ہزاروں  افراد ان کا اکاؤنٹ فالو کرنے لگے۔ انہیں کئی ٹی وی چینلز کی طرف سے مدعو کیا جا چکا ہے۔انزلیکا کی بھنوؤں نے ہی انہیں حقیقی معنوں میں سٹار بنا دیا ہے۔انسٹاگرام  پر انزلیکا کے فالورز کی تعداد90 ہزار سے زیادہ ہے۔ انزلیکا اپنے اکاؤنٹ پر نئی تصاویر ا پ لوڈ کر کے اور بیوٹی پراڈکس کی تشہیر کر کے پیسے کماتی ہیں۔

روسی فیشن بلاگر اپنی ”بھاری“ بھنوؤں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئیں

متعلقہ عنوان :