Live Updates

سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں حتمی شمولیت کا فیصلہ ، چند روز میں عمران خان سے ملاقات کریں گے

جمعرات 7 جون 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیاہے او وہ آئندہ چند روز میں عمران خان سے ملاقات کر کے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات