Live Updates

ریحام خان کی کتاب پر جمائما کا غصہ کم نہ ہوسکا، نیا ٹوئیٹ داغ دیا

کسی جہنم کا غصہ بھی اس غیض و غضب بھرا نہ ہوگا جتنا اس ماں کا ہوگا جس کے بچوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہو،جمائما گولڈ سمتھ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 23:29

ریحام خان کی کتاب پر جمائما کا غصہ کم نہ ہوسکا، نیا ٹوئیٹ داغ دیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :ریحام خان کی کتاب پر جمائما کا غصہ کم نہ ہوسکا، نیا ٹوئیٹ داغ دیا۔گزشتہ روز کے اپنے ہی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے جمائما خان کا کہنا تھا کہ کسی جہنم کا غصہ بھی اس غیض و غضب بھرا نہ ہوگا جتنا اس ماں کا ہوگا جس کے بچوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب نے پاکستانی سیاست میں ایک کھلبلی پیدا کر رکھی ہے۔

پاکستانی میڈیا کی بیشتر کوریج ریحام خان کی متنازعہ کتاب اور اسکے مندرجات کے گرد گھوم رہی ہے۔یہ کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی کافی متنازعہ ہو چکی ہے۔اس کتاب کے لیک ہونے والے مندرجات نے بہت سے تنازعوں اور مسائل کو جنم دے دیا ہے۔اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

حتیٰ کے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے بچوں کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جس پر گزشتہ روز جمائما نے لندن میں کتاب پبلش ہونے کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یقین ہے کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی،کتاب شائع ہوئی توبیٹے کے ذریعے ریحام خان پرمقدمہ کروں گی۔
۔ریحام خان کی کتاب پر جمائما کا غصہ کم نہ ہوسکا، نیا ٹوئیٹ داغ دیا۔

گزشتہ روز کے اپنے ہی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے جمائما خان کا کہنا تھا کہ کسی جہنم کا غصہ بھی اس غیض و غضب بھرا نہ ہوگا جتنا اس ماں کا ہوگا جس کے بچوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔واضح رہے ریحام خان نےاپنی جلد شائع ہونے والی کتاب میں جہاں عمران خان کے بیٹے قاسم پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے،ریحام خان نےمبینہ طورپرالزام لگایا کہ عمران خان کے صاحبزادے قاسم منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات