لیگی رہنما نے ملتان کی عمبرینہ سے کیا وعدہ بھلا ڈالا

ریڑھ کی ہڈی کےمرض میں مبتلاعمبرینہ نے زندگی سے تنگ آ کر ہاتھ کی نس کاٹ ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 23:12

لیگی رہنما نے ملتان کی عمبرینہ سے کیا وعدہ بھلا ڈالا
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :لیگی رہنما احسان الدین نے ملتان کی عمبرینہ سے کیا علاج کاوعدہ بھلا ڈالا۔ ریڑھ کی ہڈی کےمرض میں مبتلاعمبرینہ نے زندگی سے تنگ آ کر ہاتھ کی نس کاٹ ڈالی،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک نجی ٹی وی نے ملتان کی عمبرینہ کے حوالے سے خبر نشر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ عمبرینہ ریڑھ کی ہڈی کے موذی مرض میں مبتلا ہے اور ایک عرصے سے بستر پر پڑی ہوئی ہے ۔

والدین غربت کے باعث بچی کا علاج کروانے سے قاصر ہیں جس کے باعث لڑکی کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کےمرض میں مبتلاعمبرینہ نےانتہائی قدم اٹھالیا۔5سال سےبسترپرمعذوروں کی طرح پڑےرہنےپرعمبرینہ نےہاتھ کی نس کاٹ لی۔

(جاری ہے)

عمبرینہ کوتشویشناک حالت میں اہل خانہ نےنشتراسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عمبرینہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم بچی کو ابھی مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے اس لیے ابھی اسے اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لیگی رہنما ایسے ہی وعدے کر کے بھول جانے کے عادی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں مریم نواز کے ساتھ بھی پیش آیا تھا ۔ این اے 120 کی رہائشی 13 سالہ فاطمہ ایک خطرناک بیماری میں مبتلا تھی۔

فاطمہ اپنے مثانے سے قدرتی طور پر محروم تھی جس کے باعث اس کے گردے بھی خراب ہو رہے تھے اور اسکا علاج پاکستان میں ممکن نہیں تھا۔این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے دوران مریم نواز جب یہاں سے گزریں تو انہوں نے فاطمہ کے گھر آ کر اس سے وعدہ کیا کہ الیکشن جیتنے کے بعد جہاں سے بھی ممکن ہو سکا فاطمہ علاج کروایا جائے گا۔تا ہم الیکشن جیتتے ہی مریم نواز این اے 120 کی انتخابی مہم میں کیا وعدہ بھول گئیں۔