سابق وزیرداخلہ اورلیگی رہنماچوہدری نثارکی طبیعت ناساز

چوہدری نثار نےتمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل کردیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 22:58

سابق وزیرداخلہ اورلیگی رہنماچوہدری نثارکی طبیعت ناساز
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :سابق وزیرداخلہ اورلیگی رہنماچوہدری نثارکی طبیعت ناساز ہو گئی۔ چوہدری نثار نےتمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل کردیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔چوہدری نثار نے اپنا طبی معائنہ کروایا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق چوہدری نثار کی طبیعت خرابی کی وجہ انکے گردے میں پتھری ہے خبر کے مطابق چوہدری نثار نےتمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل کردیں۔یاد رہے کہ 2 ماہ پہلے بھی چوہدری نثار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے ہولی فیملی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چوہدری نثار ان دنوں خاصے ذہنی دباو کا شکار ہیں۔

ایک جانب الیکشن سر پر آچکا ہے تو دوسری جانب قیادت سے انکی کھینچا تانی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ٹیکسلا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری نثار کے مقابلے میں کسی ن لیگی رہنما کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کے سردارممتاز خان نے این اے 63 سے چوہدری نثار کیخلاف الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔اس کے علاوہ این اے 59 سے بھی ایک لیگی کارکن نے چوہدری نثار کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

راجہ قمر اسلام کا کہنا تھا کہ حلقے این اے 59میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور انہوں نے ٹکٹ کے لیے درخواست بھی دے رکھی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار غلط دعویٰ کر رہے ہیں کہ پارٹی رہنماوں میں بغاوت ہے اور 40 اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ کر چوہدری نثار کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ۔راجہ قمر اسلام کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ دے دیا گیا تو اس حلقے میں جم کر چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گے۔