Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے مخالفین کے چھکے چھڑوا دئیے ، دو تگڑے نام تحریک انصاف میں شامل

سابق چیرمین سینیٹ محمد میاں سومرو اور سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 22:31

پاکستان تحریک انصاف نے مخالفین کے چھکے چھڑوا دئیے ، دو تگڑے نام تحریک ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے مخالفین کے چھکے چھڑوا دئیے ، دو تگڑے ناموں نے سیاسی ہمدردیاں تحریک انصاف کے نام کر دیں۔ سابق چیرمین سینیٹ محمد میاں سومرو اور سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔ ۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب  سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی  مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔  ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو  مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کو ایک ہی دن میں 2 بڑی سیاسی کامیابیاں مل گئیں۔سابق چیرمین سینیٹ محمد میاں سومرو اور سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔محمد میاں سومرو آیندہ چند روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سکندربوسن بھی آیندہ چندروز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔یاد رہے سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو نگران وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ سکندر بوسن مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں وفاقی وزیر رہ چکے ہیں اور اپنے حلقے میں خاصا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات