Live Updates

نوشہرہ کینٹ،عائشہ گلالئی کا پرویزخٹک ،عمران خان ،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور سند ھ کے وڈیروں کے خلاف براہ راست الیکشن لڑنے کا اعلان

عمران خان اور پرویز خٹک نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو لوٹا اس کی اس ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عائشہ گلالئی عوام پرویز خٹک سے پانچ سالہ مظالم کا بدلہ لیکر عبرت ناک شکست سے دوچار کریں،یہی غریب عوام کی جیت ہوگی، سربراہ تحریک انصاف گلالئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 23:19

نوشہرہ کینٹ،عائشہ گلالئی کا  پرویزخٹک ،عمران خان ،جہانگیر ترین کے ..
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک ،عمران خان ،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور سند ھ کے وڈیروں کے خلاف براہ راست الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح عمران خان اور پرویز خٹک نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو لوٹا اس کی اس ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پشاور جنگلہ بس میں60ارب روپے کا قرضہ لیکر کروڑوں روپے کمیشن وصول کی گئی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے اپنے آبائی حلقہ انتخاب کے سکولز بھیڑبکریوںکی آماجگاہیں بن گئے ہیں کیا یہ عمران خان اور پرویز خٹک کی تعلیمی ایمرجنسی تھی تبدیلی کے نام پر عمران خان اور پرویز خٹک نے اس قوم کو دھوکہ دیا مگر خیبر پختونخواہ کے غیور عوام مزید عمران خان اور پرویز خٹک کے دھوکے میں آنے والے نہیں ہیں 25جولائی 2018کے دن نوشہرہ کے عوام پرویز خٹک سے ان پانچ سالہ مظالم کا بدلہ لیکر ان کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں اور یہی اس غریب عوام کی جیت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف گلالئی کے ضلعی رہنما بلادر خان بھی موجود تھے عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ پرویز خٹک اور ان کے وزراء نے خیبر پختونخواہ میں میرٹ کی دھجیاں اُڑادی ہیں کیونکہ انہوں نے نوکریوں کے بدلے پیسے لیں ہیں اور ہر گریڈ کا اپنا اپنا ریٹ ہوتا تھا کسی بھی جگہ پر میرٹ پر عمل نہیں ہوا ہے اس لئے میں نوشہرہ کے عوام کے حق کیلئے میدان میں نکلی ہوں اور نوشہرہ کے عوام کا حق لیکر رہوں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات