ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے علاوہ پٹرولیم سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے ،ْنگران وزیر اعظم
ملک میں گیس صارفین کی تعداد 88 لاکھ ہے اور ان میں تقریبا پانچ لاکھ سالانہ کا اضافہ ہو رہا ہے ،ْاجلاس میں بریفنگ
جمعہ 8 جون 2018 00:04
(جاری ہے)
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک کی توانائی کی موجودہ ضروریات 79.58 ملین ٹن تیل کے برابر ہیں جو 38 فیصد گیس، 34 فیصد تیل، 06 فیصد ایل این جی اور دیگر وسائل بشمول ایل پی جی، ہائیڈرو اور کوئلہ کے وسائل سے پوری کی جا رہی ہیں۔
سیکرٹری پٹرولیم نے ملک میں گیس اور تیل کے دستیاب ذخائر اور صوبوں میں پیداوار اور استعمال کی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ملک میں گیس صارفین کی تعداد 88 لاکھ ہے اور ان میں تقریبا پانچ لاکھ سالانہ کا اضافہ ہو رہا ہے، مقامی پیداوار میں کمی کے پیش نظر ایل این جی کی ضرورت جو اس وقت ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ہے 2030 تک 3600 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گی۔ سیکرٹری پٹرولیم نے گیس کی فروخت کے نرخوں سمیت پٹرولیم کے شعبہ سے متعلق مختلف مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نگران حکومت کے دائرہ اختیار کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے علاوہ پٹرولیم سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جانی چاہیے جو آئندہ منتخب حکومت کے بھی کام آسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.