Live Updates

گوجرخان۔ انتخابات 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جمعرات 7 جون 2018 22:37

گوجرخان۔07 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) گوجرخان انتخابات برائے 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری،قومی اسمبلی کی ایک نشست جبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے 11امیدواروں نے ریٹرنگ آفیسر اسلم گوندل کے پاس کاغذات جمع کرا دیئے،جس میں حلقہ این ای8 5میں ایم ایم اے کے مفتی محمود الحسن ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ریاض مغل جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8سے ایم ایم اے کے راجہ جواد ،تحریک انصاف کے مرزا نعیم ،مسلم لیگ ن کے راجہ آفتاب جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9سے تحریک انصاف کے چوہدری ساجد،پیپلزپارٹی کے چوہدری سرفراز ، ایم ایم اے کے چوہدری عابد ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن کے راجہ ذالقرنین بھٹی اور مسلم لیگ ن کے ریاض مغل اور قاضی عبدالوقار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تمام امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ احاطہ کچہری پہنچے اس موقع پر ریٹرنگ آفیسر محمد اسلم گوندل نے کاغذات کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کو بھی ضروری قرار دیا دریں اثناء سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے اور اپنے کاغذات ریٹرنگ آفیسرکو پیش کئے جس پر ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات کے ساتھ بیان حلفی کا ہونا ضروری قرار دیا جس کے بعد کاغذات جمع کرلئے جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات