فیصل آباد:گھریلو سلنڈر پھٹنے اور ٹریفک مختلف حادثات میں دو شیزہ سمیت تین افراد جاں بحق ‘سات زخمی

جمعرات 7 جون 2018 21:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) گھریلو سلنڈر پھٹنے اور ٹریفک مختلف حادثات میں دو شیزہ سمیت تین افراد جاں بحق ‘سات زخمی ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 215ر ب ہمایوں ٹائون کے رہائشی فیسکو ملاز م جاوید ارشد کی اہلیہ رضوانہ گھر کے کچن میں ایل پی جی گیس سلنڈر پر چائے گرم کررہی تھی کہ اچانک سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے آگ کی لپیٹ میں آکر جاوید ارشد کی ہمشیرہ بیس سالہ کوثر بی بی دختر غلام محمد بھی شدید زخمی ہوگئی تینوں افراد کو جھلسنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں میاںبیوی تاحال زیر علاج ہیں لیکن کوثر بی بی بری طرح جھلسنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شام ہی ہسپتال میں دم توڑ گئی ‘مذکورہ خاتون کی عید کے فوری بعد شادی تھی خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا ‘ٹریفک حادثات میں جھنگ کا رہائشی پچیس سالہ زبیر ولد محمد ایوب جوکہ عارضی طور پر 225ر ب میں مقیم تھاڈی گرائونڈ میں بمبینو پان شاپ پر کام کرتا تھا سحری کے وقت اشیاء کی خرید و فروخت کیلئے جارہا تھا کہ جھال چوک میں موٹر سائیکل پر یو ٹرن لیتے وقت تیز ڈمپر نے کچل دیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا لیکن نوجوان طبی امداد سے پہلے ہی چل بسا ‘تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 1ج ب میں پل ڈینگروں کے قریب 130ج ب کا رہائشی حافظ عبدالرشید ولدمحمد نذیر اپنے رکشہ نمبری 539سی ٹی یو پر سوار یاں لیکر چنیوٹ جارہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم کار کے ٹکر سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ‘زخمی سواریوں میں صفدرولد اصغر ‘عمران ولد شہامند ‘ صفدر ولد عطاء ‘ رضیہ بی بی زوجہ محمد اشرف ‘نوشیراں بی بی زوجہ شہامند شامل ہیں