Live Updates

حسن عسکری رضوی وزیراعلیٰ پنجاب بننےوالے10ویں اولڈ راوئین

پروفیسرحسن عسکری رضوی کی نامزدگی پروائس چانسلراوراولڈ راوئینزیونین کی مبارکباد،سابق وزیراعلیٰ میں میاں ممتازدولتانہ، ملک فیروزخان نون، ملک خدا بخش بُچہ، محمد حنیف رامے، نوازشریف، دوست محمد کھوسہ،نجم سیٹھی اورشہبازشریف بھی اولڈ راوئینزہیں۔ترجمان جی سی یونیورسٹی لاہور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جون 2018 19:53

حسن عسکری رضوی وزیراعلیٰ پنجاب بننےوالے10ویں اولڈ راوئین
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون 2018ء) : نامور ماہرسیاسیات اور تجزیہ نگار پروفیسر حسن عسکری رضوی10ویں اولڈ راوئین ہیں جو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ترجمان گورنمنٹ کالج جی سی یونیورسٹی کے مطابق جی سی یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پروفیسر حسن عسکری رضوی10ویں اولڈ راوئین ہیں جو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب نواب افتخار ممدوٹ بھی گورنمنٹ کالج لاہور کے طالبعلم رہے،جبکہ میاں ممتاز دولتانہ،ملک فیروز خان نون،ملک خدابخش بُچہ،محمد حنیف رامے،نواز شریف، دوست محمد کھوسہ،نجم سیٹھی اور شہباز شریف بھی اولڈ راوئینز ہیں ،ان خیلات کا اظہاراولڈ راوئینز یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اولڈ راوئینز یونین کے صدر قاضی آفاق حسین،جنرل سیکرٹری رانا اسداللہ خان اور آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ تمام اولڈ راوئینز اور جی سی یو کے طلباء پروفیسر حسن عسکری رضوی کی نامزدگی پر انتہائی پرُ جوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری،غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ طریقے سے سر انجام دیں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بھی پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری کونامزد کردیا ہے۔حسن عسکری کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف نے نام دیا تھا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے حسن عسکری کو غیرجانبدار قرار دیتے ہوئے ان کا نام مسترد کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حسن عسکری ن لیگ کیخلاف بے جا تنقید کرتے رہے ہیں جبکہ وہ غیرجانبدار بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حسن عسکری الیکشن میں تاخیر سے متعلق بھی باتیں کرتے رہے ہیں حسن عسکری کی تقرری سے الیکشن کمیشن کا کردار مجروح ہوجائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی و دیگر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حسن عسکری کی تقرری پر نظرثانی کریں۔

کیونکہ حسن عسکری کی تقرری سے الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے۔دوسری جانب نامزد وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے تحفظات اپنی جگہ لیکن میرا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔الیکشن ہونے دیں ن لیگ کو آگے چل کر معلوم ہوجائے گا کہ میں جانبدار نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر سے متعلق میرے مضامین میرے تجزیے کے سوا کچھ نہیں تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات