ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شانگلہ پریس کلب الپوری میں کھلی کچہری

جمعرات 7 جون 2018 20:44

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شانگلہ پریس کلب الپوری میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،اے سی الپوری،ضلعی نائب ناظم شانگلہ ،ڈی ایس پی الپوری ، سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان ،ضلع کونسل کے ممبران اور انجمن تاجران کے عہدیداران کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی سی شانگلہ نے اس موقع پر عوامی شکایات کو بغور سناجن میں بیشتر کا موقع پر ازالہ کیا گیا جبکہ باقی مسائل وشکایات کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :