سپریم کورٹ کے حکم پر نیا پیمرا آرڈینیس جاری کر دیا گیا

پیمرا اب وفاقی حکومت کے کہنے پر براہ راست چینلز کو بند نہیں کر سکے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 18:50

سپریم کورٹ کے حکم پر نیا پیمرا آرڈینیس جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (ارو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء ) :سپریم کورٹ کے حکم پر نیا پیمرا آرڈینیس جاری کر دیا گیا۔نگران حکومت نے پیمرا آرڈیننس میں تاریخی ترمیم کرکے وفاقی حکومت کے اختیارات کو محدود کر دیا۔ پیمرا اب وفاقی حکومت کے کہنے پر براہ راست چینلز کو بند نہیں کر سکے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا کی تاریخ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کمیشن کیس میں بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی۔ نگران حکومت نے پیمرا آرڈیننس میں تاریخی ترمیم کرکے وفاقی حکومت کے اختیارات کو محدود کر دیا۔ پیمرا اب وفاقی حکومت کے کہنے پر براہ راست چینلز کو بند نہیں کر سکے گا۔نئے پیمرا آرڈیننس کے مطابق پیرا کے 8 اراکین میں سے 5 اراکین غیر سرکاری جبکہ 3 اراکین سرکاری ہوں گے۔اس نئے پیمراآرڈیننس کو میڈیا کی آزادی میں ایک اور بڑا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔