سوات میں چاند را ت پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب

جمعرات 7 جون 2018 18:03

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی سربراہی میںہوئی فائرنگ کے روک تھام کو یقینی بنانے اور نئی حکمت عملی سے متعلق صحافی برادری کو اعتماد میں لینے کے لئے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میںایڈیشنل ایس پی خانخیل اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے ،ضلعی پولیس سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاء پر واضح کیاکہ ہوائی کے مرتکب افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی،انہوں نے ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی مہم شروع کرتے ہو ئے عنقریب پولیس کی طرف سے آگاہی واک کا اہتمام کرنے سمیت اصلاحی ویڈیو بنانے کا بھی عندیہ دیا جس کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا جائیگا،ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جان چلی جاتی ہے جبکہ بعض شدید زخمی ہو کر عمر بھر کے لئے معذور ہو جا تے ہیں ،اجلاس میں شریک صحافیوں نے سوات پولیس کی ہو ائی فائرنگ کے خلا ف آگاہی مہم شروع کرنے اور اس کے روک تھام کے لئے ترتیب کی گئی حکمت عملی کو سراہتے ہو ئے مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کیں،ضلعی پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ صحافی معاشرے کے اصلاح اور جرائم کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لیے صحافی برادری ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں،اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے سول سوسا ئٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ ہو ائی فائرنگ کی روک تھام اور اس کے خلاف آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں محکمہ پولیس کا ساتھ دیں ۔