دیرلوئرمیں سڑک کنارے نصب بم کادھماکہ،ایس ایچ اوبخت منیرسمیت تین افرادجاں بحق

جمعرات 7 جون 2018 17:42

دیرلوئرمیں سڑک کنارے نصب بم کادھماکہ،ایس ایچ اوبخت منیرسمیت تین افرادجاں ..
چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) دیرلوئیرکی تحصیل لعل قلعہ کے علاقہ سور ی پاو میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تھانہ زیمددرہ کے ایس ایچ او بخت منیر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو پولیس سپاہی زخمی ہو گئے علاقہ کو سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی بم دھماکہ کی ابتدئی رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح تقر بیاً گیارہ بجے تھانہ زیمدرہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بخت منیر اپنے سکواڈ کے ہمراہ گزشتہ شب لاموتی میں رونما ہونیوالے واقعہ کی تفتیش کیلئے جارہے تھے کہ سوری پاو میں مبینہ طورپر نامعلوم شرپسند وں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب شدہ بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او بخت منیر سکنہ تخت بھائی سپاہی ڈرائیور عرفان سکنہ بر غنٹو میدان اور راہ گیر فضل رحیم جان بحق جبکہ دو سپاہی حضرت سید اور اسد اقبال شد ید زخمی ہوگئے بم دھماکے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا جبکہ تھانہ زیمدرہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کردی دریں اثناء جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان کی نمازجنازہ پولیس لائن بلامبٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں ڈسٹر کٹ پولیس افیسرنوشیرخان کے علاوہ دیگر پولیس افیسرز اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی نمازجنازہ ادا ہونے کے بعد جان بحق ایس ایچ او بخت منیر کی میت ابائی گاوں تخت بھائی اور عرفان کی میت ابائی گاوں بر غنٹو میدان روانہ کر دیا گیا جہاں ان کو سرکاری اعزاز کے سپرد خاک کیا گیا ۔