بلاول ہائوس کے سابق ترجمان غلام قادرشدید علیل، ان کی اہلیہ شہلارضا نے صحتیابی کیلئے دعائوں کی درخواست کردی

جمعرات 7 جون 2018 17:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بلاول ہائوس کے سابق ترجمان غلام قادرشدید علیل ہوگئے ہیں ، انہیں نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرادیاگیاہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا نے اپنے شوہرکی شدید علالت کے باعث دعائوں کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شہلا رضا نے اپینے پیغام میں لکھا کہ میرے شوہرغلام قادرشعبہ انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں زیرعلاج ہیں، سب سے درخواست ہے کہ ان کیلئے دعا کریں۔شہلا رضا کی ٹویٹ پر ردعمل میں صارفین اور بہت سی معروف شخصیات نے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔