پیپلزپیرا میڈیکل کے حوالے سے نثا ر کھوڑو سے منسوب بیان کسی صورت درست نہیں،نعمان شیخ

جمعرات 7 جون 2018 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے عہدیداروںکا اعلان کیا ہے اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس ضمن میںنثار کھوڑو سے منسوب بیان کسی صورت درست نہیں۔ آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہے اور وہ اپنے ذمہ دارو ں کے چنائو میں آزاد ہے تاہم نثار کھوڑوکی حمایت و تائید سے اس کا تعلق نہیں ۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے کوآرڈینیشن سیکریٹری نعمان شیخ نے جمعرات کوایک سوال کے جواب میں کہی ۔نعمان شیخ نے کہا کہ آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کے ناموں کے اعلان کیلئے نثار کھوڑو کا لیٹر پیڈ استعمال ہوا اور نہ ہی کراچی دویژن کے ناموں کے اعلان کے لئے ان کے دستخط سے کوئی بیان جاری کیا گیاتاہم انہوں نے واضع کیا کہ آل سند پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پیپلز پارٹی کی ذیلی ونگ کبھی نہیں رہی یہ مسئلہ برسوں پرانا ہے مگر پارٹی کی سطح پر انہیں اون نہیں کرتے تاہم اخلاقی حمایت ضرور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نعمان شیخ نے مزید کہا کہ آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سندھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہے اور انہیں ہر سال گوشوارے جمع کرانے پڑتے ہیں اس بار بھی انہوں نے اپنے ذمہ داروں کی نامزدگیوں کیساتھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں گوشوارے جمع کرائے ہیں جس میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر پیپلز پارٹی سند ھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے عہدیداروں کے ناموں کے اعلان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔