سبزہ ہی خوشحال زندگی کی ضمانت ،

پودے زمین کی حیات اور صحت مند زندگی کا اہم جز ہے ،سید نیئر رضا

جمعرات 7 جون 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) بلدیہ کورنگی کا سماجی تنظیموں کے اشتراک سے ضلع بھر میں سرسبز ماحول کو فروغ دینے کا فیصلہ ،گزشتہ روز چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے مقامی این جی اوز کے نمائندوں کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم وسیع و عریض گرین بیلٹس کا دورہ کرکے سرسبز ماحول کے قیام اور اسے فروغ دیکر عوام کو صحت مند ماحول فراہم کے لئے کے حوالے سے اقدامات کا معائنہ کیا اس موقع پر محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ سبزہ ہی خوشحالاور صحت مند زندگی کی علامت ہے پودے زمین کی حیات ہیں اور ہم سرسبز ماحول کو فروغ دیکر اپنے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ موجودہ موسمی تبدیلیوں میں ضروری ہے کہ ہم سرسبز ماحول کو فروغ دیں چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی مون سون بارش اور عید الفطر کے بعد سماجی تنظیموں اور عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے "گرین کورنگی مہم"کا آغاز کرے گی چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ اس وقت شہر کراچی میں ایک کروڑ سے زائد درختوں کی کمی کا سامنا ہے جسے ہمیں پورا کرنا ہے اگر ہم سرسبز ماحول کو فروغ نہ دسکیں تو ہمارا قدرتی ماحول آلودہ اور ہمیں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سامنا رہیگا چیئر مین سیدنیئر رضا نے این جی اوز نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ہر فرد ایک پودا لگا ئے اس کی آبیاری و حفاظت کو بھی یقینی بنا ئے جب ہی ہم سرسبز ماحول کو فروغ دیکر صحت مند زندگی اور ماحول کا قیام یقینی بنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :