ْکراچی پورٹ ٹرسٹ معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، گورنرسندھ
جمعرات 7 جون 2018 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ 100 برس سے زائد کی تاریخ رکھنے والی کراچی پورٹ کی وسعت قومی تقاضہ ہے ، عملہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث کراچی پورٹ نے گذشتہ مالی برس 2016-17 ء کے دوران ریکارڈ کارگو کی ترسیل کی جبکہ آئندہ کے ہدف 100 ملین ٹن کارگو کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات خوش آئند ہیں اس سے معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔
گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ پورٹ کی پالیسیوں سے تاجروں ، صنعت کاروں اور کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہورہی ہیں اور ان کا پورٹ پر اعتماد بھی مزید پختہ ہو رہاہے جو پورٹ کے افسران اور عملہ کی مہارت اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد 7 دہائیوں سے کراچی پورٹ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملہ کے زیر نگرانی سمندری راستوں سے سامان کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔ ملاقات میں پورٹ کے چیئر مین ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرسندھ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کی وسعت ، فعالیت ، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات اور قومی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورٹ اپنے مختص کردہ اہدا ف کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنارہا ہے ، سی پیک کے بعد کراچی پورٹ کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی اس ضمن میں پیشگی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ پورٹ کی پالیسی کی تشکیل میں تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی پر توجہ دی جاتی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.