Live Updates

ن لیگ نےحسن عسکری کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کردی

الیکشن کمیشن فیصلے پرنظرثانی کرے،الیکشن کمیشن نےپنجا ب میں انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا،حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے، مسلم لیگ ن ہرحال میں الیکشن لڑے گی چاہے خلائی مخلوق بھی الیکشن کروائے۔ن لیگ کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جون 2018 15:59

ن لیگ نےحسن عسکری کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کردی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن نے حسن عسکری کی بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کردی ہے،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے،الیکشن کمیشن نے پنجا ب میں الیکشن کمیشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے،حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے،بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیرودیگر رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نامزدگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے نام متنازع تھے۔ہمارے امیدوار جسٹس ر سائر علی اور ایڈمرل ذکاء اللہ غیرجانبدار آدمی ہیں۔

(جاری ہے)

حسن عسکری اور ایازمیر کے خیالات آپ ٹی وی پردیکھ سکتے ہیں اور اخبارات میں پڑھ سکتے ہیں۔

نگراں حکومت کا کام کسی کی طرف داری کرنا نہیں ہوتا جو جمہوری عمل کیخلاف ہو۔بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حسن عسکری کو شام کو ٹی وی پرسنا جاسکتا ہے جو کہ وہ اپنے خیالات مسلم لیگ ن کے حوالے سے رکھتے ہیں۔ان کی تقاریراور آرٹیکل بھی موجود ہیں۔انہوں نے اس موقع پرحسن عسکری کے ن لیگ کے خلاف مضامین بھی پڑھ کرسنائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ بھیء بھیجا تھا۔شاہد خاقان نے کہاکہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔الیکشن کمیشن نے پنجا ب میں الیکشن کمیشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تما م کی تمام سیاسی جماعتیں جو جمہوری رویہ رکھتی ہیں ان کا یہی مئوقف ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن ہرحال میں الیکشن لڑے گی چاہے خلائی مخلوق بھی الیکشن کروائے ہم الیکشن ضرور لڑیں گے۔اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن ہونا ضروری ہے۔الیکشن میں تاخیر سے بے یقینی پیدا ہوگی اور پاکستان اس کوبرداشت نہیں کرسکتا۔ الیکشن اگر متنازع ہوگا تواس سے بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عوام کا پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے قائد نے بیانیہ دیا کہ ووٹ کو عزت دو میں کہتا ہوں کہ ووٹ کا تحفظ بھی کریں۔

ہم نے دہشتگردی ختم کی ہے۔ کراچی میں امن لے کرآئے ہیں۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ہے۔بلوچستان کو قومی دھارے میں لے کرآئے۔فاٹا کو ضم کیا، گلگت بلتستان کیلئے پیکج دیا۔ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔اس لیے عوام کا جو بھی فیصلہ ہے ہم اس کوقبول کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات