عمران خان کی بہن نے مجھے پیغام بھیجا کہ ہم بہنوں کو اس شادی کے حوالے سے تحفظات تھے
ہمیں کئی لوگوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ علیمہ خان
سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جون 2018 15:50
(جاری ہے)
اور ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم نہ تو اس خاتون کو منہ لگائیں گے نہ ملیں گے، اس شادی کے باوجود ہم نے نہ شادی میں شرکت کی اور نہ ہم ان سے ملے۔
عارف نظامی نے کہا کہ کتاب میں مبینہ طور پر ریحام خان نے علیمہ خان سے متعلق غلط دعویٰ کیا ہے کیونکہ علیمہ خان کے مطابق انہوں نے ریحام خان سے کبھی بات نہیں کی نہ ان کی شکل دیکھی۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ریحام خان سے کبھی بول چال نہیں کی ہم نے اس شادی کے دوران اپنے بھائی عمران خان سے بھی بول چال بند رکھی۔یاد رہے کہ ریحام خان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی نہیں بخشا اور کتاب میں ان سے متعلق بھی دعویٰ کر ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس اور عظمیٰ کردار پر گھناؤںے الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ ان تمام خواتین کے عمران خان کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ریحام خان نے کئی خاتون صحافیوں سے بھی عمران خان کے تعلقات ہونے کا دعویٰ کیا۔ ریحام خان نے کتاب میں دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے مجھے کہا کہ ہم عمران خان کو اپنا بھائی نہیں سمجھتے ، ہمارے لیے وہ ایک شخص ہیں جن سے ہم اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے بیٹے قاسم پر منشیات کے استعمال کا بھی الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب کا مسودہ لیک ہونے پر میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے جس کی وجہ ریحام خان کے اپنی کتاب میں عمران خان اور قریبی ساتھیوں پر عائد کیے جانے والے الزامات ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.