گڈ گورننس اور قانون کی بالادستی نگران حکومت کی ترجیحات ہیں، نگران وزیراعلی سندھ
جمعرات 7 جون 2018 15:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ نگران حکومت کی ترجیحی ہوگی کہ صوبائی حکومت کے تمام امور میں گڈ گورننس اور تمام سطحوں پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔نگران وزیراعلی سندھ نے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے آئی جی سندھ کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز مل کر اسٹریٹ کرائم کا ہر ممکن خاتمہ کرے۔
انھوں نے سیکریٹری آبپاشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چاہتا ہوں کہ محکمہ آبپاشی تیل اینڈ کے علائقوں کو پانی پہنچانے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، اب تک نہروں میں پانی کی صورتحال کو بہتر کیوں نہیں کیا گیا، پانی کی منصفانہ تقسیم ہمارا اولین فرض ہے، کاشتکار مظاہرا کر رہے ہیں، ہمیں انکی داد رسی کرنی ہے۔ جس پر سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ نے درپیش مسائل کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوتے کہا کہ ہم نے پانی کی 100 سے زائد لفٹ مشینیں ضبط کی ہیں اور 18 پانی کی شکایات پر کاروائی کی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم نے نگران وزیراعلی سندھ کو کے۔فور و دیگر پانی کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کو اس وقت 650 ملین گیلن پانی مل رہا ہے اور جن علائقوں میں پانی کی قلت کا سامنہ ہے وہاں ضلعی انتظامیہ ٹینکرز مہیا کررہی ہے۔سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو نے بھی نگران وزیراعلی سندھ کو اسپتالوں میں فضلہ ٹھکانہ لگانے پر بریفنگ دی جس پر نگران وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں فضلہ کو ٹھکانہ لگانے کی ہدایت جاری کی جبکہ اجلاس میں شریک دیگر سیکریٹریوں نے اپنے اپنے محکموں کو درپیش مسائل کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.