خلیج عدن ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 48افراد ہلاک، 16لا پتہ

جمعرات 7 جون 2018 15:35

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) خلیج عدن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 48افراد ہلاک اور 16افراد ابھی تک لا پتہ ہیں،لا پتہ افراد کی کھوج کی کوششیں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیج عدن میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم ازکم چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کے دن رونما ہوا۔ صومالیہ سے روانہ ہونے اس کشتی میں تقریبا سو مہاجرین سوار تھے، جو ملازمت کی غرض سے یمن اور دیگر خلیجی ممالک جانے کی کوشش میں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد سولہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا ہے کہ کشتی میں موجود زیادہ تر افراد کے پاس لائف جیکٹس نہیں تھیں۔