میانوالی ، خوشاب اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے‘خوف و ہراس پھیل گیا

عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

جمعرات 7 جون 2018 15:20

میانوالی ، خوشاب اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے‘خوف و ہراس پھیل گیا
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) میانوالی ، خوشاب اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خوشاب کے قریب 15 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن خوش قسمتی سے زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :