نائیجیرین ریاست بینو میں عیسائی کسانوں اور مال مویشی پالنے والوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 افراد ہلاک

جمعرات 7 جون 2018 14:31

مکوردی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) وسطی نائیجیریا کی ریاست بینو میں عیسائی کسانوں اور مال مویشی پالنے والوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا نے ریاستی وزیر اعلاعات لارنس اونوجا کے حوالہ سے بتایا کہ مال مویشی پالنے والے مشتبہ افراد نے گذشتہ دو دنوں کے دوران کئی دیہاتوں پر حملے کئے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تسے اشوو نامی دیہات سے 8 دیہاتیوں کی لاشیں ملیں جبکہ کئی ذخمی اور متعد لاپتہ ہو گئے ۔ بعدازاں یلواتا نامی گائوں میں 2افراد کوحملہ میں ہلاک کئے جانے کی اطلاعات ملیں۔ گوما نامی مقامی حکومت کے انتھونی شاوونامی عہدیدار نے 10 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حملہ آوروں نے کئی گھروں اور کھیتوں کو آگ لگادی ۔ اسی علاقہ کے لوگو نامی ضلع میں حملہ سے 5 ہلاکتوں اور متعد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔مقامی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پولیس اہلکاران تعینات کردیئے گئے ہیں ۔