سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر شہلارضا نے شوہرکی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کردی

جمعرات 7 جون 2018 14:10

سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر شہلارضا نے شوہرکی صحتیابی کیلئے دعاؤں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر اورپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے شوہرکی شدید علالت کے باعث دعاؤں کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شہلا رضا نے اپینے پیغام میں لکھا کہ ’’میرے شوہرغلام قادرشعبہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں، سب سے درخواست ہے کہ ان کیلئے دعا کریں‘‘۔شہلا رضا کی ٹویٹ پر ردعمل میں صارفین اور بہت سی معروف شخصیات نے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔